قبروں کی زیارت کرنے کا بیان
راوی: احمد بن یونس , معرف بن واصل , محارب ابن دثار , ابن بریدہ , بریدہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا مُعَرِّفُ بْنُ وَاصِلٍ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَيْتُکُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا فَإِنَّ فِي زِيَارَتِهَا تَذْکِرَةً
احمد بن یونس، معرف بن واصل، محارب ابن دثار، ابن بریدہ، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پہلے میں نے تم کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا سو اب زیارت کر لیا کرو کیونکہ قبروں کی زیارت سے موت اور آخرت کی یاد دہانی ہوتی ہے۔