سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1466

قبروں کی زیارت کرنے کا بیان

راوی: محمد بن سلیمان , محمد بن عبید یزید بن کیسان , ابوحازم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ کَيَسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَ أُمِّهِ فَبَکَی وَأَبْکَی مَنْ حَوْلَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي تَعَالَی عَلَی أَنْ أَسْتَغْفِرَ لَهَا فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي فَاسْتَأْذَنْتُ أَنْ أَزُورَ قَبْرَهَا فَأَذِنَ لِي فَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّهَا تُذَکِّرُ بِالْمَوْتِ

محمد بن سلیمان، محمد بن عبید یزید بن کیسان، ابوحازم ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی والدہ کی قبر پر تشریف لے گئے پس آپ کو رونا آ گیا اور آپ کے ساتھ دوسرے لوگ بھی رونے لگے۔ آپ نے فرمایا میں نے اپنے رب سے اجازت چاہی کہ میں اپنی ماں کے لئے مغفرت طلب کروں مگر مجھے اس کی اجازت نہ ملی پھر میں نے اس بات کی اجازت چاہی کہ میں ان کی قبر کی زیارت کرلوں تو اس کی اجازت مل گئی کیونکہ قبروں کی زیارت موت کو یاد دلاتی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں