کسی ضرورت کی بنا پر میت کو قبر سے نکالا جا سکتا ہے
راوی: سلیمان بن حرب , حماد بن زید , سعید بن یزید , ابوسلمہ , ابونضرہ , جابر
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ أَبِي مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ دُفِنَ مَعَ أَبِي رَجُلٌ فَکَانَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِکَ حَاجَةٌ فَأَخْرَجْتُهُ بَعْدَ سِتَّةِ أَشْهُرٍ فَمَا أَنْکَرْتُ مِنْهُ شَيْئًا إِلَّا شُعَيْرَاتٍ کُنَّ فِي لِحْيَتِهِ مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، سعید بن یزید، ابوسلمہ، ابونضرہ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ میرے والد کے ساتھ ایک شخص (اس قبر میں) دفن کر دیا گیا تھا اس بنا پر میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ میں ان کو وہاں سے نکال لوں تو میں نے ان کو چھ ماہ بعد اس قبر سے نکالا اور میں نے ان کی نعش میں کوئی قابل نفرت تغیر نہیں پایا بجز ان کی داڑھی کے چند بالوں کے جو زمین سے لگے ہوئے تھے۔