سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1459

قبر پر عمارت بنانے کی ممانعت

راوی: قعنبی , مالک , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ

قعنبی، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ یہود کو ہلاک کر انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا ہے۔ یعنی انہوں نے قبروں پر مسجدیں بنا لیں اور انہیں سجدہ گاہ بنا لیا۔

یہ حدیث شیئر کریں