قبر کو برابر کرنا
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , حبیب بن ابی ثابت , ابووائل , ابوہیّیاج اسدی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي هَيَّاجٍ الْأَسَدِيِّ قَالَ بَعَثَنِي عَلِيٌّ قَالَ لِي أَبْعَثُکَ عَلَی مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَدَعَ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّا سَوَّيْتُهُ وَلَا تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتُهُ
محمد بن کثیر، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، ابووائل، حضرت ابوہیّیاج اسدی سے روایت ہے کہ مجھے حضرت علی نے بھیجا اور فرمایا کہ میں تجھے اس کام پر بھیج رہا ہوں جس کام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا اور وہ کام یہ تھا کہ کسی اونچی قبر کو برابر کئے بغیر اور کسی تصویر کو مٹائے بغیر نہ چھوڑوں۔