قبر کو گہراکھودنا
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , قعنبی , سلیمان بن مغیرہ , حمید , ابن ہلال , ہشام بن عامر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَهُمْ عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ هِلَالٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ جَائَتْ الْأَنْصَارُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالُوا أَصَابَنَا قَرْحٌ وَجَهْدٌ فَکَيْفَ تَأْمُرُنَا قَالَ احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَاجْعَلُوا الرَّجُلَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي الْقَبْرِ قِيلَ فَأَيُّهُمْ يُقَدَّمُ قَالَ أَکْثَرُهُمْ قُرْآنًا قَالَ أُصِيبَ أَبِي يَوْمَئِذٍ عَامِرٌ بَيْنَ اثْنَيْنِ أَوْ قَالَ وَاحِدٌ
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، سلیمان بن مغیرہ، حمید، ابن ہلال، حضرت ہشام بن عامر سے روایت ہے کہ جنگ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس انصار آئے اور عرض کیا ہم زخمی ہیں اور تھکے ہوئے ہیں پس آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ یعنی ہم شہداء کی قبریں کس طرح کھودیں تو آپ فرمایا قبر کشادہ کھودو اور ایک قبر میں دو اور تین کو دفن کر دو۔ لوگوں نے پوچھا اس صورتیں کس کو آگے رکھیں (قبلہ کی جانب) تو آپ نے فرمایا جو قرآن زیادہ جانتا ہو۔ ہشام کہتے ہیں کہ میرے والد عامر بھی اسی دن شہید ہوئے تھے اور دو یا ایک کے ساتھ دفن کئے گئے تھے۔
Narrated Hisham ibn Amir:
The Ansar came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) on the day of Uhud and said: We have been afflicted with wound and fatigue. What do you command us?
He said: Dig graves, make them wide, bury two or three in a single grave.
He was asked: Which of them should be put first?
He replied: The one who knew the Qur'an most.
He (Hisham) said: My father Amir died on the day and was buried with two or one.