سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1445

میت کو جب قبر میں رکھنے لگیں تو کیا دعا پڑھیں

راوی: محمد بن کثیر , مسلم بن ابراہیم , ہمام , قتادہ , ابوصدیق , ابن عمر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ ح و حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا وَضَعَ الْمَيِّتَ فِي الْقَبْرِ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَی سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا لَفْظُ مُسْلِمٍ

محمد بن کثیر، مسلم بن ابراہیم، ہمام، قتادہ، ابوصدیق، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب میت کو قبر میں اتاتے تو یہ دعا پڑھتے بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَی سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔ (ترجمہ) میں اس میت کو قبر میں رکھتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت پر۔ یہ الفاظ مسلم بن ابراہیم نے نقل کئے ہیں۔

Narrated Abdullah ibn Umar:
When the Prophet (peace_be_upon_him) placed the dead in the grave, he said: In the name of Allah, and following the Sunnah of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him).

یہ حدیث شیئر کریں