سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1435

قبر پر نماز جنازہ پڑھنا

راوی: سلیمان بن حرب , مسدد , حماد , ثابت , ابورافع , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَائَ أَوْ رَجُلًا کَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقِيلَ مَاتَ فَقَالَ أَلَا آذَنْتُمُونِي بِهِ قَالَ دُلُّونِي عَلَی قَبْرِهِ فَدَلُّوهُ فَصَلَّی عَلَيْهِ

سلیمان بن حرب، مسدد، حماد، ثابت، ابورافع، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک سیاہ فام شخص (یا عورت) مسجد (نبوی) میں جھاڑو دیا کرتا تھا ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نہ پایا تو اس کے متعلق دریافت فرمایا۔ لوگوں نے بتایا کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے۔ آپ نے فرمایا تم نے مجھے اس کی خبر کیوں نہ کی؟ آپ نے فرمایا مجھے اس کی قبر بتاؤ کہاں ہے؟ لوگوں نے بتا دیا پس آپ نے اس کی قبر پر نماز جنازہ پڑھی۔

یہ حدیث شیئر کریں