رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کا حال
راوی: احمد بن حنبل , یحیی بن سعید , جعفر , جابر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ جَابِرٍ قَالَ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَحَرْتُ هَا هُنَا وَمِنًی کُلُّهَا مَنْحَرٌ وَوَقَفَ بِعَرَفَةَ فَقَالَ قَدْ وَقَفْتُ هَا هُنَا وَعَرَفَةُ کُلُّهَا مَوْقِفٌ وَوَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَالَ قَدْ وَقَفْتُ هَا هُنَا وَمُزْدَلِفَةُ کُلُّهَا مَوْقِفٌ
احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، جعفر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ پھر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے اس جگہ نحر کیا اور سارا منیٰ نحر کا مقام ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ میں ٹھہرے اور فرمایا میں اس جگہ ٹھہرا اور سارا عرفات ٹھہرنے کی جگہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ میں ٹھہرے اور فرمایا سارا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے۔