رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کا حال
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , سلیمان , احمد بن حنبل , عبدالوہاب , جعفر بن محمد , امام باقر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ الْمَعْنَی وَاحِدٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ بِعَرَفَةَ وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا وَإِقَامَتَيْنِ وَصَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِجَمْعٍ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَيْنِ وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا الْحَدِيثُ أَسْنَدَهُ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ فِي الْحَدِيثِ الطَّوِيلِ وَوَافَقَ حَاتِمَ بْنَ إِسْمَعِيلَ عَلَی إِسْنَادِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعَتَمَةَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ
عبداللہ بن مسلمہ، سلیمان، احمد بن حنبل، عبدالوہاب، جعفر بن محمد، حضرت امام محمد باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر اور عصر عرفات میں ایک ہی اذان سے پڑھیں اور ان کے درمیان کے نفل نہیں پڑھے لیکن تکبیریں دو کہیں۔ اسی طرح مغرب و عشاء کو مزدلفہ میں ایک اذان اور دو اقامت سے پڑھا اور ان کے درمیان کوئی نفل نماز نہیں پڑھی امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس روایت کو حاتم بن اسماعیل نے طویل حدیث میں مسندا روایت کیا ہے جس پر محمد بن علی جعفی نے بروایت جعفر بواسطہ والد (محمد بن علی) حضرت جابر سے روایت کرتے ہوئے ان کی موافقت بھی کی ہے بجز اس کے محمد بن علی جعفی نے اس میں یہ کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مغرب اور عشاء کی نماز ایک اقامت سے ادا کی ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ مجھ سے امام احمد بن حنبل نے بیان کیا ہے کہ اس طویل حدیث میں حاتم بن اسماعیل نے خطاء کی ہے۔