سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1418

جو شخص کسی حد شرعی میں مارا جائے اس کی نماز جنازہ پڑھنے کا بیان

راوی: ابو کامل , ابوعوانہ , ابوبشر , ابوبرزہ اسلمی

حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ حَدَّثَنِي نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُصَلِّ عَلَی مَاعِزِ بْنِ مَالِکٍ وَلَمْ يَنْهَ عَنْ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ

ابو کامل، ابوعوانہ، ابوبشر، حضرت ابوبرزہ اسلمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماعز بن مالک کی نماز جنازہ نہیں پڑھی (کیونکہ ان کو حد زنا میں سنگسار کیا گیا تھا) لیکن دوسرے لوگوں کو ان کی نماز جنازہ پڑھنے سے نہیں روکا۔

Narrated AbuBarzah al-Aslami:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) did not pray over Ma'iz ibn Malik, and he did not prohibit to pray over him.

یہ حدیث شیئر کریں