جنازہ کے ساتھ سوار ہو کر چلنا
راوی: عبیداللہ بن معاذ , شعبہ , سماک , جابر بن سمرہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی ابْنِ الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ شُهُودٌ ثُمَّ أُتِيَ بِفَرَسٍ فَعُقِلَ حَتَّی رَکِبَهُ فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِهِ وَنَحْنُ نَسْعَی حَوْلَهُ
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، سماک، حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابن وحدان کے جنازہ کی نماز پڑھی اور ہم موجود تھے۔ پھر آپ کی سواری کے لئے ایک گھوڑا لایا گیا پس آپ نے اس کو باندھ دیا یہاں تک کہ آپ سوار ہوئے اور گھوڑا کودنے لگا اور ہم آپ کے اردگر دوڑتے جاتے تھے۔