سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1405

جنازہ کو آتے دیکھ کر کھڑے ہوجا نا

راوی: احمد بن یونس , زہیر بن حرب , سہیل بن ابی صالح , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَبِعْتُمْ الْجَنَازَةَ فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّی تُوضَعَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ الثَّوْرِيُّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فِيهِ حَتَّی تُوضَعَ بِالْأَرْضِ وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ حَتَّی تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ

احمد بن یونس، زہیر بن حرب، سہیل بن ابی صالح، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم جنازہ کے ساتھ چلو تو جب تک وہ رکھ نہ دیا جائے نہ بیٹھو۔ ابواؤد کہتے ہیں کہ ثوری نے اس حدیث کو بسند سہیل بواسطہ والد ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کیا ہے اس میں یہ ہے کہ جب تک جنازہ زمین پر نہ رکھ دیا جائے (نہ بیٹھو) اور اسی روایت کو ابومعاویہ نے بواسطہ سہیل یہ الفاظ نقل کئے ہیں کہ جب تک جنازہ قبر میں نہ رکھ دیا جائے (نہ بیٹھو) اور ابومعاویہ کی بنسبت سفیان زیادہ یاد رکھنے والے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں