سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1398

جنازے کی نماز میں کتنی صفیں ہونی چاہیئں؟

راوی: محمد بن عبید , حماد , محمد بن اسحق , یزید بن ابی حبیب , مرثد , مالک بن ہبیرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَرْثَدٍ الْيَزَنِيِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ هُبَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ فَيُصَلِّي عَلَيْهِ ثَلَاثَةُ صُفُوفٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا أَوْجَبَ قَالَ فَکَانَ مَالِکٌ إِذَا اسْتَقَلَّ أَهْلَ الْجَنَازَةِ جَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ لِلْحَدِيثِ

محمد بن عبید، حماد، محمد بن اسحاق ، یزید بن ابی حبیب، مرثد، حضرت مالک بن ہبیرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی میت ایسی نہیں جس پر مسلمانوں کی تین صفوں نے نماز پڑھی ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت واجب نہ کرلی ہو۔ (مرثد یزنی) کہتے ہیں کہ اس حدیث کی بنا پر مالک بن ہیرہ اگر نمازیوں کی تعداد کم پاتے تو ان کو تین صفوں پر تقسیم فرماتے تھے۔

Narrated Malik ibn Hubayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If any Muslim dies and three rows of Muslims pray over him, it will assure him (of Paradise). When Malik considered those who accompanied a bier to be a few, he divided them into three rows in accordance with this tradition.

یہ حدیث شیئر کریں