صفا اور مر وہ کا بیان
راوی: تمیم بن منتصر , اسحق بن یوسف , شریک , اسماعیل بن ابی خالد , عبداللہ بن اوفی
حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا شَرِيکٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی بِهَذَا الْحَدِيثِ زَادَ ثُمَّ أَتَی الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ فَسَعَی بَيْنَهُمَا سَبْعًا ثُمَّ حَلَقَ رَأْسَهُ
تمیم بن منتصر، اسحاق بن یوسف، شریک، اسماعیل بن ابی خالد، حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث (دوسری سند کے ساتھ) مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفاء و مروہ پر تشریف لائے اور ان کے درمیان سات مرتبہ سعی کی پھر سر منڈایا۔