سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1381

کفن کا بیان

راوی: احمد بن حنبل , ولید بن مسلم , اوزاعی , زہری , قاسم بن محمد , عائشہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُدْرِجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ حِبَرَةٍ ثُمَّ أُخِّرَ عَنْهُ

احمد بن حنبل، ولید بن مسلم، اوزاعی، زہری، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک یمانی چادر میں لپیٹا گیا (جو دھاری دار تھی) اور پھر نکال لی گئی۔

یہ حدیث شیئر کریں