کفن کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , عبدالرزاق , ابن جریج , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَطَبَ يَوْمًا فَذَکَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ قُبِضَ فَکُفِّنَ فِي کَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ وَقُبِرَ لَيْلًا فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ حَتَّی يُصَلَّی عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ يَضْطَرَّ إِنْسَانٌ إِلَی ذَلِکَ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَفَّنَ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ کَفَنَهُ
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا اور اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کا ذکر کیا جس کا انتقال ہو چکا تھا اور لوگوں نے ناقص کفن دے کر رات ہی میں دفنا دیا تھا پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات میں تدفین سے منع فرمایا یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے الاّ یہ کہ انسان اس کے لئے مجبور ہو جائے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جب تم اپنے بھائی کو کفن دو تو اچھا کفن دو۔