سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1370

شہید کو غسل دینے کا بیان

راوی: قتیبہ بن سعید , یزید بن خالد بن موہب , لیث , ابن شہاب , عبدالرحمن بن کعب بن مالک , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ وَيَقُولُ أَيُّهُمَا أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَی أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ أَنَا شَهِيدٌ عَلَی هَؤُلَائِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ وَلَمْ يُغَسَّلُوا

قتیبہ بن سعید، یزید بن خالد بن موہب، لیث، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب بن مالک، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احد کے شہیدوں کو دو دو کر کے دفن کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ان دونوں میں قرآن کا حافظ زیادہ کون ہے؟ جب اس کی نشاندہی کر دی جاتی تو آپ اس کو قبر میں قبلہ کی طرف آگے کر دیتے۔ اس موقعہ پر آپ نے فرمایا کہ میں قیامت کے دن ان پر گواہ ہوں گا اور آپ نے ان شہدائے احد کو (خون آلود کپڑوں سمیت) دفن کرنے کا حکم فرمایا اور ان کو غسل نہیں دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں