ملتزم کا بیان
راوی: عبیداللہ بن عمر بن میسرہ , یحیی بن سعید , سائب بن عمر , عبداللہ بن سائب
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا السَّائِبُ بْنُ عَمْرٍو الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ کَانَ يَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَيُقِيمُهُ عِنْدَ الشُّقَّةِ الثَّالِثَةِ مِمَّا يَلِي الرُّکْنَ الَّذِي يَلِي الْحَجَرَ مِمَّا يَلِي الْبَابَ فَيَقُولُ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ أُنْبِئْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي هَا هُنَا فَيَقُولُ نَعَمْ فَيَقُومُ فَيُصَلِّي
عبیداللہ بن عمر بن میسرہ، یحیی بن سعید، سائب بن عمر، حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ عبداللہ بن عباس کو کھینچا کرتے تھے (جب کی وہ نابینا ہو گئے تھے) اور ان کو خانہ کعبہ کے دروازے کے قریب حجر اسود کے پاس تیسرے کونے میں کھڑا کر دیتے تھے پس ابن عباس نے ان سے پوچھا کہ کیا تم کو یہ بتایا گیا ہے کہ یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے تھے؟ میں نے کہا ہاں پھر ابن عباس نے وہاں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔