سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1358

میت پر رونے کا بیان

راوی: شیبان بن فروخ , سلیمان بن مغیرہ , ثابت , انس بن مالک

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُلِدَ لِي اللَّيْلَةَ غُلَامٌ فَسَمَّيْتُهُ بِاسْمِ أَبِي إِبْرَاهِيمَ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ قَالَ أَنَسٌ لَقَدْ رَأَيْتُهُ يَکِيدُ بِنَفْسِهِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَمَعَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تَدْمَعُ الْعَيْنُ وَيَحْزَنُ الْقَلْبُ وَلَا نَقُولُ إِلَّا مَا يُرْضِي رَبَّنَا إِنَّا بِکَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ

شیبان بن فروخ، سلیمان بن مغیرہ، ثابت، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آج رات میرے یہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور میں نے اپنے باپ (جد امجد) کے نام پر اس کا نام ابراہیم رکھا ہے۔۔ اس کے بعد راوی نے حدیث کو آخر تک بیان کیا۔۔ حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نے اس لڑکے کو دیکھا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کی جان نکل رہی تھی اس کی حالت دیکھ کر آپ کے آنسو جاری ہو گئے۔ آپ نے فرمایا آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دل غمگین ہوتا ہے۔ لیکن ہم وہی کہتے ہیں جو ہمارے رب کو پسند آتا ہے۔ اے ابراہیم! ہم تیری جدائی سے غم ناک ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں