موت کی تمناکرنے کی ممانعت
راوی: بشر بن ہلال , عبدالوارث , عبدالعزیز بن صہیب , انس بن مالک
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْعُوَنَّ أَحَدُکُمْ بِالْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ بِهِ وَلَکِنْ لِيَقُلْ اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا کَانَتْ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا کَانَتْ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي
بشر بن ہلال، عبدالوارث، عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص تکلیف کی بنا پر موت کی خواہش نہ کرے البتہ یوں کہہ سکتا ہے کہ اے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک زندہ رہنا میرے لئے بہتر ہو اور مجھے موت دے جب مرنا میرے لئے بہتر ہو۔