سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 134

ملتزم کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر بن عبدالحمید , یزید بن ابی زیاد , مجاہد , عبدالرحمن بن صفوان

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ قَالَ لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ قُلْتُ لَأَلْبَسَنَّ ثِيَابِي وَکَانَتْ دَارِي عَلَی الطَّرِيقِ فَلَأَنْظُرَنَّ کَيْفَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ مِنْ الْکَعْبَةِ هُوَ وَأَصْحَابُهُ وَقَدْ اسْتَلَمُوا الْبَيْتَ مِنْ الْبَابِ إِلَی الْحَطِيمِ وَقَدْ وَضَعُوا خُدُودَهُمْ عَلَی الْبَيْتِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسْطَهُمْ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر بن عبدالحمید، یزید بن ابی زیاد، مجاہد، حضرت عبدالرحمن بن صفوان سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا تو میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ آج میں ضرور (نئے) کپڑے پہنوں گا اور دیکھوں گا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کیا کرتے ہیں اور میرا گھر راستہ میں تھا پس میں گیا تو میں نے دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ سے باہر تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب بھی تھے پس سب لوگ خانہ کعبہ کے دروازہ سے لے کر حطیم تک کے حصہ سے چمٹ گئے اور اپنے رخسار کعبہ سے لگا دیئے اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے درمیان میں تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں