باوضو ہو کر عیادت کرنے کی فضیلت
راوی: محمد بن عوف , ربیع بن روح بن خلید , محمد بن خالد , فضل بن دلہم , ثابت , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحِ بْنِ خُلَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ الْوَاسِطِيُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سَبْعِينَ خَرِيفًا قُلْتُ يَا أَبَا حَمْزَةَ وَمَا الْخَرِيفُ قَالَ الْعَامُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَالَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ الْبَصْرِيُّونَ مِنْهُ الْعِيَادَةُ وَهُوَ مُتَوَضِّئٌ
محمد بن عوف، ربیع بن روح بن خلید، محمد بن خالد، فضل بن دلہم، ثابت، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے تمام آداب و شرائط کے ساتھ وضو کیا اور محض اجرو ثواب کی خاطر اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کی تو وہ دوزخ سے ستر خریف کے برابر کر دیا جاتا ہے۔ اس حدیث کے راوی ثابت کہتے ہیں کہ میں نے ابوحمزہ (یعنی حضرت انس بن مالک) سے پوچھا کہ خریف کس کو کہتے ہیں تو انہوں نے کہا سال کو۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ اہل بصرہ جن روایات میں متفرد ہیں ان میں ایک حالت وضو میں عیادت والی روایت بھی ہے۔ (یعنی ان کے علاوہ دوسرے رواة نے یہ شرط روایت نہیں کی۔
Narrated Anas ibn Malik:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone performs ablution well and pays a sick-visit to his brother Muslim seeking his reward from Allah, he will be removed a distance of sixty years (kharif) from Hell. I asked: What is kharif, AbuHamzah? He replied: A year.