اگر کوئی شخص پابندی کیساتھ کوئی نیک کام کرتا رہتا ہو اور پھر کسی وقت بیماری یا سفر کی بنا پر اس کو انجام نہ دے سکے تو اس کے باوجود بھی اس کو ثواب ملے گا
راوی: محمد بن عیسی , مسدد , ہشیم , عوام بن حوشب , ابراہیم بن عبدالرحمن , ابوبردہ , ابوموسی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَمُسَدَّدٌ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّکْسَکِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ يَقُولُ إِذَا کَانَ الْعَبْدُ يَعْمَلُ عَمَلًا صَالِحًا فَشَغَلَهُ عَنْهُ مَرَضٌ أَوْ سَفَرٌ کُتِبَ لَهُ کَصَالِحِ مَا کَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيحٌ مُقِيمٌ
محمد بن عیسی، مسدد، ہشیم، عوام بن حوشب، ابراہیم بن عبدالرحمن، ابوبردہ، حضرت ابوموسی سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک دو مرتبہ نہیں بلکہ اکثر سنا ہے۔ آپ فرماتے تھے کہ جب کوئی شخص مستقل طور پر پابندی کے ساتھ کوئی نیک عمل کرتا رہتا ہے اور پھر وہ کسی بیماری یا سفر کی بنا پر اس کو نہ کر سکے تو اس کو اس کا ثواب اسی طرح ملے گا جس طرح وہ صحت اور اقامت کی صورت میں کیا کرتا تھا۔
Narrated Muhammad ibn Khalid as-Sulami:
As-Sulami's grandfather, who was a Companion of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: When Allah has previously decreed for a servant a rank which he has not attained by his action, He afflicts him in his body, or his property or his children.