سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1308

لاوارث زمین کو آباد کرنے کا بیان

راوی: احمد بن سعید , وہب , ابن اسحاق

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا وَهْبٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ عِنْدَ قَوْلِهِ مَکَانَ الَّذِي حَدَّثَنِي هَذَا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَکْثَرُ ظَنِّي أَنَّهُ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ فَأَنَا رَأَيْتُ الرَّجُلَ يَضْرِبُ فِي أُصُولِ النَّخْلِ

احمد بن سعید، وہب، ابن اسحاق سے بھی اسی سند کے ساتھ اسی مفہوم کی روایت مذکور ہے مگر اس میں یوں مذکور ہے کہ عروہ نے یوں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص نے کہا میرا ظن غالب یہ ہے کہ وہ ابوسعید خدری ہوں گے۔ ان کا بیان ہے کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنے درختوں کی جڑوں پر کلہاڑی چلا رہا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں