حج میں شرط لگانے کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , عباد , عوام , ہلال بن خباب , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ أَشْتَرِطُ قَالَ نَعَمْ قَالَتْ فَکَيْفَ أَقُولُ قَالَ قُولِي لَبَّيْکَ اللَّهُمَّ لَبَّيْکَ وَمَحِلِّي مِنْ الْأَرْضِ حَيْثُ حَبَسْتَنِي
احمد بن حنبل، عباد، عوام، ہلال بن خباب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ضباعہ بنت زبیر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت حاضر ہوئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حج کرنا چاہتی ہوں تو کیا میں شرط کر سکتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں پوچھا کس طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یوں کہہ لَبَّيْکَ اللَّهُمَّ لَبَّيْکَ اور میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو مجھے روک دے۔