زمین مقطعہ دینا
راوی: ہارون بن عبداللہ , محمد حسن بن مخزومی
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَخْزُومِيُّ مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الْإِبِلِ يَعْنِي أَنَّ الْإِبِلَ تَأْکُلُ مُنْتَهَی رُئُوسِهَا وَيُحْمَی مَا فَوْقَهُ
ہارون بن عبد اللہ، محمد حسن بن مخزومی نے کہا کہ اونٹوں کے وہاں پاؤں نہ پہنچنے سے یہ غرض ہے کہ اس قدر پیلو کا درخت تو روک سکتا ہے جہاں تک اونٹوں کا منہ نہ پہنچ سکے یعنی جہاں تک اونٹ کا پیر پہنچے گا وہ روک نہیں سکتا۔ اونٹ اس کو کھائیں گے اس سے اوپر روک سکتا ہے۔