سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1295

زمین مقطعہ دینا

راوی: عباس بن محمد بن حاتم , حسین بن محمد , ابواویس , کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف , کثیر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ قَالَ الْعَبَّاسُ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أُوَيْسٍ حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ بِلَالَ بْنَ الْحَارِثِ الْمُزَنِيَّ مَعَادِنَ الْقَبَلِيَّةِ جَلْسِيَّهَا وَغَوْرِيَّهَا وَقَالَ غَيْرُهُ جَلْسَهَا وَغَوْرَهَا وَحَيْثُ يَصْلُحُ الزَّرْعُ مِنْ قُدْسٍ وَلَمْ يُعْطِهِ حَقَّ مُسْلِمٍ وَکَتَبَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا مَا أَعْطَی مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ بِلَالَ بْنَ الْحَارِثِ الْمُزَنِيَّ أَعْطَاهُ مَعَادِنَ الْقَبَلِيَّةِ جَلْسِيَّهَا وَغَوْرِيَّهَا وَقَالَ غَيْرُهُ جَلْسَهَا وَغَوْرَهَا وَحَيْثُ يَصْلُحُ الزَّرْعُ مِنْ قُدْسٍ وَلَمْ يُعْطِهِ حَقَّ مُسْلِمٍ قَالَ أَبُو أُوَيْسٍ وَحَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ مَوْلَی بَنِي الدِّيْلِ بْنِ بَکْرِ بْنِ کِنَانَةَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ

عباس بن محمد بن حاتم، حسین بن محمد، ابواویس، کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف، کثیر بن عبداللہ بواسطہ والد اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلال بن حارث مزنی کو قبلیہ کی کانیں جو بلندی پر تھیں اور جو پستی میں تھیں بالمقطعہ دیدی تھیں اور وہ زمین بھی جو قدس میں قابل کاشت تھی۔ اور کسی مسلمان کے حق میں سے کچھ نہیں دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ایک تحریر لکھوا دی جس کا مضمون یہ تھا۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ وہ کاغذ ہے جس کی رو سے اللہ کے رسول محمد نے بلال بن حارث مزنی کو ٹھیکہ دیا قبلیہ کی کانوں کا جو بلندی پر ہیں اور جو پستی میں ہیں اور قدس کی اس زمین کا جس میں کاشت ہو سکتی ہے۔ اور ان کو کسی مسلمان کا حق نہیں دیا۔ اس حدیث کے راوی ابواویس کہتے ہیں کہ مجھ سے ثور بن زید بن وائل کے مولیٰ نے بسند عکرمہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔

Narrated Amr ibn Awf al-Muzani:
The Prophet (peace_be_upon_him) assigned as a fief to Bilal ibn al-Muzani the mines of al-Qabaliyyah both which lay on the upper side and which lay on the lower side, and (the land) which was suitable for cultivation at Quds. He did not give him (the land which involved) the right of a Muslim. The Prophet (peace_be_upon_him) wrote a document for him. It goes: "In the name of Allah, the Compassionate, the Merciful. This is what the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) assigned to Bilal ibn Harith al-Muzani. He gave him the mines of al-Qabaliyyah, both which lay on the upper side and which lay on the lower side, and (the land) which is suitable for cultivation at Quds. He did not give him the right of any Muslim."

یہ حدیث شیئر کریں