سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1290

امام کے لئے مشرکین کا ہدیہ قبول کرنا

راوی: ہارون بن عبداللہ , ابوداؤد عمران , قتادہ , یزید بن عبداللہ بن شخیر , عیاض بن حمار

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ قَالَ أَهْدَيْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً فَقَالَ أَسْلَمْتَ فَقُلْتُ لَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي نُهِيتُ عَنْ زَبْدِ الْمُشْرِکِينَ

ہارون بن عبد اللہ، ابوداؤد عمران، قتادہ، یزید بن عبداللہ بن شخیر، حضرت عیاض بن حمار سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک اونٹنی ہدیہ میں پیش کی۔ آپ نے پوچھا کہ کیا تو نے اسلام قبول کر لیا؟ میں نے کہا نہیں تو آپ نے فرمایا مجھے مشرکین سے ہدیہ لینے کی ممانعت کی گئی ہے۔

Narrated Iyad ibn Himar:
I presented a she-camel to the Prophet (peace_be_upon_him). He asked: Have you embraced Islam? I replied: No. The Prophet (peace_be_upon_him) said: I have been prohibited to accept the present of polytheists.

یہ حدیث شیئر کریں