اس ذمی کا بیان جو دوران سال مسلمان ہو جائے تو کیا اس سے جزیہ لیا جائے گا
راوی: محمد بن کثیر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ قَالَ سُئِلَ سُفْيَانُ عَنْ تَفْسِيرِ هَذَا فَقَالَ إِذَا أَسْلَمَ فَلَا جِزْيَةَ عَلَيْهِ
محمد بن کثیر سے روایت ہے کہ حضرت سفیان سے اس حدیث کا (یعنی اوپر والی حدیث کا) مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب (کوئی ذمی کافر) مسلمان ہو جائے تو اس پر (ان دنوں کا جو گزر چکے ہیں) جزیہ نہ ہوگا۔