سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1281

جب ذمی کا فرمال ِتجارت لے کر لوٹیں تو ان سے دسواں حصہ محصول لیا جائے گا

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن , سفیان , عطاء

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَکْرِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ خَالِهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُعَشِّرُ قَوْمِي قَالَ إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَی الْيَهُودِ وَالنَّصَارَی

محمد بن بشار، عبدالرحمن، سفیان، حضرت عطاء سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص سے سنا جس کا تعلق بکر بن وائل سے تھا۔ اس نے اپنے ماموں سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ میں اپنے قبیلہ والوں سے دسواں حصہ وصول کیا کروں؟ آپ نے فرمایا (مال تجارت میں) عشر صرف یہود و نصارٰی پر ہے۔ (مسلمانوں پر چالیسواں حصہ زکوة ہے )

یہ حدیث شیئر کریں