سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1268

جو زمین کافروں کے ملک میں جنگ کے بعد حاصل ہو مسلمانوں میں اسی تقسیم کا طریقہ

راوی: احمد بن عبداللہ بن یونس , زہیر , سہیل بن ابی صالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنَعَتْ الْعِرَاقُ قَفِيزَهَا وَدِرْهَمَهَا وَمَنَعَتْ الشَّامُ مُدْيَهَا وَدِينَارَهَا وَمَنَعَتْ مِصْرُ إِرْدَبَّهَا وَدِينَارَهَا ثُمَّ عُدْتُمْ مِنْ حَيْثُ بَدَأْتُمْ قَالَهَا زُهَيْرٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ شَهِدَ عَلَی ذَلِکَ لَحْمُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَدَمُهُ

احمد بن عبداللہ بن یونس، زہیر، سہیل بن ابیصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک وقت وہ بھی آئے گا عراق اپنے پیمانوں اور دولت کو روک لے گا اور شام اپنے پیمانوں اور دیناروں کو روک لے گا اور مصر اپنے پیمانوں اور دیناروں کو روک لے گا (یعنی ان ملکوں کی دولت سے ان کے باشندے محروم ہوں گے اور وہ سب تمہارے تصرف میں ہوگی لیکن پھر ایک وقت وہ بھی آئے گا کہ پھر تم ویسے ہی (بے دخل) ہو جاؤ گے جیسا کہ پہلے تھے۔ زہیر نے تین مرتبی یہ کہا کہ اس حدیث پر ابوہریرہ کا گوشت اور خون گواہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں