سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1251

خیبر کی زمین کا بیان اور اس کا حکم

راوی: ابن سرح , ابن وہب , یونس , ابن شہاب

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ عَنْوَةً بَعْدَ الْقِتَالِ وَنَزَلَ مَنْ نَزَلَ مِنْ أَهْلِهَا عَلَی الْجَلَائِ بَعْدَ الْقِتَالِ

ابن سرح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھ کو یہ بات پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کو قتال کے بعد بزور فتح کیا تھا اور وہاں لوگوں نے وطن سے نکل جانے کی شرط پر ہتھیار ڈالے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں