خیبر کی زمین کا بیان اور اس کا حکم
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , عبداللہ بن محمد , جویریہ , مالک , زہری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ بَعْضَ خَيْبَرَ عَنْوَةً قَالَ أَبُو دَاوُد وَقُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مِسْکِينٍ وَأَنَا شَاهِدٌ أَخْبَرَکُمْ ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ خَيْبَرَ کَانَ بَعْضُهَا عَنْوَةً وَبَعْضُهَا صُلْحًا وَالْکَتِيبَةُ أَکْثَرُهَا عَنْوَةً وَفِيهَا صُلْحٌ قُلْتُ لِمَالِکٍ وَمَا الْکَتِيبَةُ قَالَ أَرْضُ خَيْبَرَ وَهِيَ أَرْبَعُونَ أَلْفَ عَذْقٍ
محمد بن یحیی بن فارس، عبداللہ بن محمد، جویریہ، مالک، حضرت زہری سے روایت ہے کہ سعید بن مسیب نے مجھے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کا بعض حصہ جنگ سے فتح کیا تھا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ حارث بن مسکین کے سامنے یہ روایت پڑھی گئی اور میں موجود تھا کہ ابن وہب نے بسند مالک ابن شہاب سے روایت کیا ہے کہ خیبر کا کچھ حصہ تو جنگ کے ذریعہ حاصل کیا گیا اور کچھ صلح کے ذریعہ اور کتیبہ کا اکثر حصہ جنگ سے حاصل ہوا اور بعض حصہ کے لئے صلح ہو گئی۔ راوی کا بیان ہے کہ میں نے مالک سے پوچھا کہ کتیبہ کس کو کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ خیبر کا ایک علاقہ ہے جس میں چالیس ہزار کھجور کے درخت ہیں۔