خیبر کی زمین کا بیان اور اس کا حکم
راوی: محمد بن عیسی , مجمع بن یعقوب بن مجمع بن یزید , ابویعقوب بن مجمع , عبدالرحمن بن یزید , مجمع بن جاریہ انصاری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَمِّعِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَعْقُوبَ بْنَ مُجَمِّعٍ يَذْکُرُ لِي عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَمِّهِ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيِّ وَکَانَ أَحَدَ الْقُرَّائِ الَّذِينَ قَرَئُوا الْقُرْآنَ قَالَ قُسِمَتْ خَيْبَرُ عَلَی أَهْلِ الْحُدَيْبِيَةِ فَقَسَمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا وَکَانَ الْجَيْشُ أَلْفًا وَخَمْسَ مِائَةٍ فِيهِمْ ثَلَاثُ مِائَةِ فَارِسٍ فَأَعْطَی الْفَارِسَ سَهْمَيْنِ وَأَعْطَی الرَّاجِلَ سَهْمًا
محمد بن عیسی، مجمع بن یعقوب بن مجمع بن یزید، ابویعقوب بن مجمع، عبدالرحمن بن یزید، حضرت مجمع بن جاریہ انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کو ان لوگوں پر تقسیم کیا جو صلح حدیبیہ کے موقع پر آپ کے ساتھ تھے۔ آپ نے خیبر کو اٹھارہ حصوں میں تقسیم کیا اور لشکر والوں کی کل تعداد ایک ہزار پانچ سو تھی۔ جن میں تین سو سوار تھے (اور باقی بارہ سو پیدل) تو رسول اللہ نے سوار کو دو حصے دئیے اور پیدل کو ایک حصہ دیا۔
Narrated Mujammi' ibn Jariyah al-Ansari,:
Khaybar was divided among the people of al-Hudaybiyyah. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) divided it into eighteen portions. The army contained one thousand and five hundred people. There were three hundred horsemen among them. He gave double share to the horsemen, and a single to the footmen.