سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1245

خیبر کی زمین کا بیان اور اس کا حکم

راوی: حسین بن علی بن اسود , یحیی بن آدم , ابی شہاب , یحیی بن سعید , بشیر بن یسار

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّ يَحْيَی بْنَ آدَمَ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي شِهَابٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا فَذَکَرَ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ فَکَانَ النِّصْفُ سِهَامَ الْمُسْلِمِينَ وَسَهْمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَزَلَ النِّصْفَ لِلْمُسْلِمِينَ لِمَا يَنُوبُهُ مِنْ الْأُمُورِ وَالنَّوَائِبِ

حسین بن علی بن اسود، یحیی بن آدم، ابی شہاب، یحیی بن سعید، حضرت بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند صحابہ سے سنا کہ خیبر کی نصف آمدنی میں سب مسلمانوں کے حصے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی حصہ تھا اور جو نصف باقی رہتا وہ مسلمانوں کے ان کاموں کے لئے رکھا جاتا جو ان کو پیش آتے۔

یہ حدیث شیئر کریں