مدینہ سے یہودیوں کے اخراج کا سبب
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , سعید بن ابوسعید , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ انْطَلِقُوا إِلَی يَهُودَ فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّی جِئْنَاهُمْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَاهُمْ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ يَهُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِکَ أُرِيدُ ثُمَّ قَالَهَا الثَّالِثَةَ اعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَکُمْ مِنْ هَذِهِ الْأَرْضِ فَمَنْ وَجَدَ مِنْکُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ وَإِلَّا فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ بن سعید، لیث، سعید بن ابوسعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ہم مسجد میں تھے اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے اور فرمایا یہودیوں کی طرف چلو پس ہم حضرت کے ساتھ چلے یہاں تک کہ ہم یہودیوں کے مقام تک پہنچ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ان کو پکارا جب وہ آ گئے تو فرمایا اے گروہ یہود! اسلام لے آؤ سلامت رہو گے۔ انہوں نے کہا اے ابوالقاسم تم نے بس اپنا پیغام پہنچا دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے دوبارہ یہی فرمایا کہ اسلام لے آؤ سلامت رہو گے۔ انہوں نے پھر یہی جواب دیا کہ اے ابوالقاسم تم نے بس اپناپیغام پہنچا دیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بس میں بھی یہی چاہتا تھا (یعنی تمھارایہ اقرار کہ میں نے اپنا پیغام تم تک پہنچا دیا ہے) پھر آپ نے تیسری مرتبہ اتمام حجت کی خاطر اپنی بات دہرائی اور فرمایا جان لو زمین تو اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہے اور میں تم کو اس سر زمین سے بے دخل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لہذا تم میں سے جو شخص اپنے اموال سے محبت رکھتا ہو اس کو چاہئیے کہ وہ اس کو بیچ ڈالے ورنہ جان لو کہ زمین تو اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہی ہے۔