صفی کا بیان
راوی: مسلم بن ابراہیم قرہ یزید بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ قَالَ سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا بِالْمِرْبَدِ فَجَائَ رَجُلٌ أَشْعَثُ الرَّأْسِ بِيَدِهِ قِطْعَةُ أَدِيمٍ أَحْمَرَ فَقُلْنَا کَأَنَّکَ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَقَالَ أَجَلْ قُلْنَا نَاوِلْنَا هَذِهِ الْقِطْعَةَ الْأَدِيمَ الَّتِي فِي يَدِکَ فَنَاوَلَنَاهَا فَقَرَأْنَاهَا فَإِذَا فِيهَا مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَی بَنِي زُهَيْرِ بْنِ أُقَيْشٍ إِنَّکُمْ إِنْ شَهِدْتُمْ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَأَقَمْتُمْ الصَّلَاةَ وَآتَيْتُمْ الزَّکَاةَ وَأَدَّيْتُمْ الْخُمُسَ مِنْ الْمَغْنَمِ وَسَهْمَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّفِيَّ أَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَقُلْنَا مَنْ کَتَبَ لَکَ هَذَا الْکِتَابَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسلم بن ابراہیم قرہ حضرت یزید بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ہم مربد میں تھے (مربد ایک مقام کا نام ہے) اتنے میں ایک شخص آیا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے اور اس کے ہاتھ میں سرخ رنگ کے چمڑے کا ایک ٹکڑا تھا۔ ہم نے کہا شاید تو جنگل کا رہنے والا ہے۔ اس نے کہا ہاں۔ ہم نے کہا تیرے ہاتھ میں جو یہ چمڑے کا ٹکڑا ہے۔ وہ ہمیں دیدے وہ اس نے ہمیں دے دیا۔ ہم نے اس میں جو لکھا تھا وہ پڑھا۔ اس میں یہ لکھا تھا۔ اللہ کے رسول محمد کی طرف سے بنی زہیر بن اقیش کے لیے۔ بیشک اگر تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرو زکوة ادا کرو اور غنیمت کے مال میں سے پانچواں حصہ ادا کرو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصہ ادا کرو اور صفی ادا کرو تو تم کو امان ہوگی اللہ اور رسول کی امان۔ ہم نے پوچھا تیرے لئے یہ تحریر کس نے لکھی اس نے کہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے۔
Narrated Yazid ibn Abdullah:
We were at Mirbad. A man with dishevelled hair and holding a piece of red skin in his hand came.
We said: You appear to be a bedouin. He said: Yes. We said: Give us this piece of skin in your hand. He then gave it to us and we read it. It contained the text: "From Muhammad, Apostle of Allah (peace_be_upon_him), to Banu Zuhayr ibn Uqaysh. If you bear witness that there is no god but Allah, and that Muhammad is the Apostle of Allah, offer prayer, pay zakat, pay the fifth from the booty, and the portion of the Prophet (peace_be_upon_him) and his special portion (safi), you will be under by the protection of Allah and His Apostle."
We then asked: Who wrote this document for you? He replied: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him).