سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1206

ان مالوں کا بیان جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مال غنیمت میں سے اپنے لئے چن لیتے تھے

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , محمد بن فضیل , ولید بن جمیع , ابوالطفیل

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ جَائَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِلَی أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَطْلُبُ مِيرَاثَهَا مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا أَطْعَمَ نَبِيًّا طُعْمَةً فَهِيَ لِلَّذِي يَقُومُ مِنْ بَعْدِهِ

عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن فضیل، ولید بن جمیع، حضرت ابوالطفیل سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر کے پاس حضرت فاطمہ اپنی میراث طلب کرنے آئیں جو (ان کے خیال میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ان کو پہنچی تھی۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے۔ آپ فرماتے تھے۔ بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی نبی کو کوئی معاش دیتا ہے تو وہ اس کے بعد اس کو ملتی ہے جو اس کا قائم مقام ہوتا ہے۔

Narrated AbuBakr:
AbutTufayl said: Fatimah came to AbuBakr asking him for the inheritance of the Prophet (peace_be_upon_him). AbuBakr said: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: If Allah, Most High, gives a Prophet some means of sustenance, that goes to his successor.

یہ حدیث شیئر کریں