سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 120

رمل کا بیان

راوی: ابوسلمہ , موسی , حماد , عبداللہ بن عثمان بن خیثم , سعید بن جبیر , ابن عباس ,

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ اعْتَمَرُوا مِنْ الْجِعْرَانَةِ فَرَمَلُوا بِالْبَيْتِ وَجَعَلُوا أَرْدِيَتَهُمْ تَحْتَ آبَاطِهِمْ قَدْ قَذَفُوهَا عَلَی عَوَاتِقِهِمْ الْيُسْرَی

ابوسلمہ، موسی، حماد، عبداللہ بن عثمان بن خیثم، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے مقام جعرانہ سے عمرہ کا احرام باندھا اور خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے رمل کیا (یعنی کندھے اچکاتے ہوئے جھپٹ کر چلے) اور اپنی چادروں کو بغلوں کے نیچے سے نکال کر بائیں کاندھوں پر ڈال لیا

یہ حدیث شیئر کریں