رجسٹر میں مستحقین کے ناموں کا اندراج کرنا
راوی: موسی بن اسمعیل , ابراہیم ابن سعد , ابن شہاب , عبداللہ بن کعب بن مالک انصاری
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ جَيْشًا مِنْ الْأَنْصَارِ کَانُوا بِأَرْضِ فَارِسَ مَعَ أَمِيرِهِمْ وَکَانَ عُمَرُ يُعْقِبُ الْجُيُوشَ فِي کُلِّ عَامٍ فَشُغِلَ عَنْهُمْ عُمَرُ فَلَمَّا مَرَّ الْأَجَلُ قَفَلَ أَهْلُ ذَلِکَ الثَّغْرِ فَاشْتَدَّ عَلَيْهِمْ وَتَوَاعَدَهُمْ وَهُمْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا عُمَرُ إِنَّکَ غَفَلْتَ عَنَّا وَتَرَکْتَ فِينَا الَّذِي أَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِعْقَابِ بَعْضِ الْغَزِيَّةِ بَعْضًا
موسی بن اسماعیل، ابراہیم ابن سعد، ابن شہاب، حضرت عبداللہ بن کعب بن مالک انصاری سے روایت ہے کہ انصار کے لوگوں کا ایک لشکر ملک فارس میں اپنے امیر کے ساتھ تھا اور حضرت عمر ہر سال لشکروں کو تبدیل کر دیا کرتے تھے پس حضرت عمر مستحقین کے ناموں کو رجسٹر میں اندراج کرنے میں مشغول ہوئے جب اس لشکر کے قیام کی مدت پوری ہوگئی تو لشکر والے از خود ملک فارس سے لوٹ آئے حضرت عمر نے ان کے اس اقدام پر ان کو سرزنش کی حالانکہ وہ سب اصحاب رسول تھے۔ لشکر والوں نے کہا اے عمر! تم ہم سے غافل ہو گئے اور تم نے اس قاعدہ پر عمل کرنا چھوڑ دیا جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا تھا یعنی ایک لشکر کے بعد دوسرا لشکر روانہ کرنا (تا کہ پہلے والا لوٹ آئے اور آرام کرے)