سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1190

کس عمر کے مرد کا حصہ لگانا چاہیے

راوی: احمد بن حنبل , یحیی , عبیداللہ , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُرِضَهُ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ فَلَمْ يُجِزْهُ وَعُرِضَهُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَهُ

احمد بن حنبل، یحیی، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ احد کے دن ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ ان کی عمر چودہ سال تھی لیکن آپ نے قبول نہیں فرمایا پھر اس کے بعد ان کو جنگ خندق کے دن پیش کیا گیا اس وقت ان کی عمر پندرہ سال ہوچکی تھی۔ تب آپ نے ان کو قبول فرما لیا۔

یہ حدیث شیئر کریں