مسلمانوں کے بچوں کو حصہ دینا
راوی: حفص بن عمر شعبہ , عدی بن ثابت , ابوحازم , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَرَکَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ وَمَنْ تَرَکَ کَلًّا فَإِلَيْنَا
حفص بن عمر شعبہ، عدی بن ثابت، ابوحازم ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کوئی (میرے بعد) مال چھوڑے تو وہ اس کے وارثوں کا ہے اور جو کوئی عیال چھوڑ جائے تو ان کی پرورش ہماری ذمہ داری ہے۔