سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1186

مال فئی کی تقسیم کا بیان

راوی: سعید بن منصور , عبداللہ بن مبارک , ابن مصفی , ابومغیرہ , صفوان بن عمرو بن عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر , عوف بن مالک

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُصَفَّی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ جَمِيعًا عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَتَاهُ الْفَيْئُ قَسَمَهُ فِي يَوْمِهِ فَأَعْطَی الْآهِلَ حَظَّيْنِ وَأَعْطَی الْعَزَبَ حَظًّا زَادَ ابْنُ الْمُصَفَّی فَدُعِينَا وَکُنْتُ أُدْعَی قَبْلَ عَمَّارٍ فَدُعِيتُ فَأَعْطَانِي حَظَّيْنِ وَکَانَ لِي أَهْلٌ ثُمَّ دُعِيَ بَعْدِي عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَأَعْطَی لَهُ حَظًّا وَاحِدًا

سعید بن منصور، عبداللہ بن مبارک، ابن مصفی، ابومغیرہ، صفوان بن عمرو بن عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر، حضرت عوف بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جب مال فئی آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اسی دن تقسیم فرما دیتے۔ آپ عیالدار کو دو حصے دیتے اور تنہا شخص کو ایک حصہ ابن المصفی کی روایت میں یہ اضافہ بھی ہے کہ ہم بلائے گئے اور مجھے عمار سے پہلے بلایا جاتا ۔ پس مجھے بلا کر دو حصے مرحمت فرمائے کیونکہ میرے بیوی بچے تھے۔ میرے بعد عمار بن یاسر کو بلایا گیا اور اس کو ایک ہی حصہ ملا۔

یہ حدیث شیئر کریں