سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1182

امام پر رعیت کے حقوق اور ان کی ضروریات کی تکمیل کا بیان

راوی: سلمۃ بن شبیب , عبدالرزاق , معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أُوتِيکُمْ مِنْ شَيْئٍ وَمَا أَمْنَعُکُمُوهُ إِنْ أَنَا إِلَّا خَازِنٌ أَضَعُ حَيْثُ أُمِرْتُ

سلمہ بن شبیب، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہ کوئی چیز میں تم کو اپنی طرف سے دیتا ہوں اور نہ اپنی طرف سے روکتا ہوں۔ میں تو صرف (اللہ کے خزا نہ کا) خزانچی ہوں جیسا حکم اللہ کی طرف سے ہوتا ہے ویسا ہی بجا لاتا ہوں۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: It is not on my own that I give you or withhold from you: I am just a treasure, putting it where I have been commanded.

یہ حدیث شیئر کریں