سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1175

بیعت کا بیان

راوی: عبیداللہ بن عمر , عبداللہ بن یزید , سعید بن ابی ایوب , ابوعقیل , زہرہ بن معبد , عبداللہ بن ہشام

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زَهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ صَغِيرٌ فَمَسَحَ رَأْسَهُ

عبیداللہ بن عمر، عبداللہ بن یزید، سعید بن ابی ایوب، ابوعقیل، زہرہ بن معبد، حضرت عبداللہ بن ہشام سے روایت ہے کہ ان کو ان کی ماں زینب بنت حمید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئیں اور بولیں یا رسول اللہ ! اس سے بیعت لے لیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابھی یہ کم سن ہے۔ پھر آپ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا

یہ حدیث شیئر کریں