بیعت کا بیان
راوی: محمد بن داوٗد , سلمہ , عبدالرزاق , معمر , زہری , سالم , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ وَسَلَمَةُ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ إِنِّي إِنْ لَا أَسْتَخْلِفْ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْتَخْلِفْ وَإِنْ أَسْتَخْلِفْ فَإِنَّ أَبَا بَکْرٍ قَدْ اسْتَخْلَفَ قَالَ فَوَاللَّهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ ذَکَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ فَعَلِمْتُ أَنَّهُ لَا يَعْدِلُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدًا وَأَنَّهُ غَيْرُ مُسْتَخْلِفٍ
محمد بن داؤد ، سلمہ، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ (جب حضرت عمر زخمی ہوئے اور لوگوں نے مشورہ دیا کہ وہ کسی کو اپنے بعد خلیفہ نامزد کر دیں تو) حضرت عمر نے فرمایا اگر میں کسی کو خلیفہ نامزد نہ کروں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی کسی کو اپنے بعد نامزد نہیں فرمایا تھا اور اگر میں اپنے بعد کسی کو خلیفہ نامزد کر جاؤں تو (اس کی بھی نظیر موجود ہے کہ) حضرت ابوبکر نے اپنے بعد خلیفہ نامزد کیا۔ ابن عمر کہتے ہیں کہ واللہ حضرت عمر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر کے سوا کسی اور کا ذکر نہیں کیا تب میں نے جان لیا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برابر کسی کو نہ کریں گے۔