طواف واجب کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , یحیی , ابن جریج ابوزبیر , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَی رَاحِلَتِهِ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيَرَاهُ النَّاسُ وَلِيُشْرِفَ وَلِيَسْأَلُوهُ فَإِنَّ النَّاسَ غَشُوهُ
احمد بن حنبل، یحیی، ابن جریج ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجة الوداع میں اپنے اونٹ پر بیٹھ کر خانہ کعبہ کا طواف کیا اور صفا ومروہ کے بیچ سعی کی تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھیں اور مطلع ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھیں کیونکہ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔