اولاد کی میراث کا بیان یعنی بیٹا بیٹی اور پوتا پوتی کی میراث کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , ابان , قتادہ , ابوحسان , اسود بن یزید
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنِي أَبُو حَسَّانَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَرَّثَ أُخْتًا وَابْنَةً فَجَعَلَ لِکُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا النِّصْفَ وَهُوَ بِالْيَمَنِ وَنَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ حَيٌّ
موسی بن اسماعیل، ابان، قتادہ، ابوحسان، حضرت اسود بن یزید سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل نے ایک بہن اور ایک بیٹی کے درمیان میراث تقسیم کی تو ان دونوں کو آدھا آدھا دیا۔ معاذ بن جبل ان دنوں یمن میں تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حیات تھے۔