جس کی صرف بہنیں ہوں اور اولاد نہ ہو اس کا حکم
راوی: منصور بن ابی مزاحم , ابوبکر , ابواسحق , براء بن عازب
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَسْتَفْتُونَکَ فِي الْکَلَالَةِ فَمَا الْکَلَالَةُ قَالَ تُجْزِيکَ آيَةُ الصَّيْفِ فَقُلْتُ لِأَبِي إِسْحَقَ هُوَ مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَدَعْ وَلَدًا وَلَا وَالِدًا قَالَ کَذَلِکَ ظَنُّوا أَنَّهُ کَذَلِکَ
منصور بن ابی مزاحم، ابوبکر، ابواسحاق ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا یا رسول اللہ! (يَسْتَفْتُوْنَكَ قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِي الْكَلٰلَةِ ) 4۔ النساء : 176) میں کلالہ سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا تجھے وہ آیت کافی ہے جو گرمیوں کے موسم میں نازل ہوئی ( سورت نساء کا ابتدائی حصہ موسم سرما میں نازل ہوا اور آخر کا موسم گرما میں۔ آپ کا اشارہ اس سورت کے آخری حصہ کی طرف ہے)۔ ابوبکر کہتے ہیں کہ میں نے ابواسحاق سے پوچھا کہ کیا کلالہ اس کو کہتے ہیں جو اپنے مرنے کے بعد نہ کوئی بیٹاچھوڑے اور نہ باپ؟ انہوں نے کہا ہاں لوگوں نے ایسا ہی سمجھا ہے
Narrated Al-Bara' ibn Azib:
A man came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah, they ask thee for a legal decision about a kalalah. What is meant by kalalah? He replied: The verse revealed in summer is sufficient for you.
I asked AbuIshaq: Does it mean a person who dies and leaves neither children nor father? He said: This is so. The people think it is so.